سگریٹ یا نسوار کے استعمال سے وضو کاحکم:

سوال:
حالتِ وضو میں نسوارمنہ میں رکھنے یا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب:
   جو لوگ نسوار یا سگریٹ استعمال کرنے کے عادی ہوں اور ان کے استعمال سے ان کو نشہ نہ چڑھتا ہو، تو نسوار اور سگریٹ کے استعمال سے ان کا وضو نہیں ٹوٹے گا، اور جو لوگ عادی نہ ہوں اور ان کے استعمال سے ان کو نشہ چڑھ جاتا ہو، تو ان کا وضو ٹوٹ جائے گا۔ 

حوالہ جات:
1. الدرالمختار للحصكفي، كتاب الطهارة، مطلب نوم الأنبياءغير ناقض 1/284:

   (و) ينقضه (إغماء) ومنه الغشي(وجنون وسكر).
2. البحر الرائق، كتاب الطهارة، نواقض الوضوء 1 /41:
(قوله: وإغماء وجنون) أي وينقضه إغماء وجنون أما الإغماء فهو ضرب من المرض يضعف القوى ولا يزيل الحجا أي العقل بل يستره بخلاف الجنون، فإنه يزيله.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:26
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-02